Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے نرخ کم ہوگئے، زیورات کی طلب بڑھ گئی

دبئی اور شارجہ میں مسلسل چھ ہفتوں سے سونے کےنرخ بڑھ رہے تھے( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی پر زیورات کی طلب بڑھ گئی۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی اور شارجہ میں مسلسل چھ ہفتوں بعد پہلا ہفتہ ایسا آیا ہے جب سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔
دھکان جیولرز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ’ سونے کے زیورات کی طلب میں بہتری آئی ہے۔ سونے  کے نرخ کم ہونے پر صارفین نے زیورات کی خریداری میں دلچسپی لینا شروع کی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور وہ بھی زیورات خریدنے لگے ہیں۔ آئندہ مرحلے میں زیورات کی طلب مزید بڑھے گی‘۔ 
ماشوم جیولرز کے سیلز مینجر کا کہنا ہے کہ ’سونے کے نرخوں میں کمی نے زیورات کی طلب میں اضافہ کیا ہے‘۔ 
امارات میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 228.25 درہم ہوگئی ہے۔ 6.25 درہم کی کمی واقع ہوئی ہے۔
22 قیراط ایک گرام سونا  گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 5 درہم کم ہوکر 211.5 درہم میں ہوگیا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 3 درہم کم ہوکر 204.75 درہم میں دستیاب ہے۔۔
علاوہ ازیں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 4.25 درہم کم ہوکر 175.5 درہم ہوگئی۔

شیئر: