Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں غیرمسلموں کے لیے نئے قبرستان بنیں گے

وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ غیرمسلموں کی تدفین میں آسانی پیدا کی جائے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آبادکاری امور نے جدہ سمیت مملکت کے مختلف علاقوں میں غیرمسلموں کے لیے نئے قبرستان بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی و آبادکاری امور کا کہنا ہے کہ ’غیرمسلموں کی تدفین میں آسانی پیدا کی جائے اور تدفین کے عمل کو آسان بنایا جائے‘۔
باخبر ذرائع کے مطابق وزارت نے غیرمسلموں کے قبرستانوں کی شکل و صورت مقرر کردی ہے جو مسلمانوں کے قبرستانوں سے مختلف ہوگی۔
اس وقت مملکت کے جدہ کے سوا کسی علاقے میں غیرمسلم کی وفات پر اس کی میت کو جدہ میں موجود قبرستان میں منتقل کرنے کی کارروائی کی جاتی ہے۔ اس سے تدفین میں تاخیر ہوتی ہے۔
وزارت چاہتی ہے کہ آئندہ مملکت کے مختلف مقامات پرغیرمسلموں کے لیے قبرستان مختص کیے جائیں۔

شیئر: