Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کن صورتوں میں غیر ملکی کارکن، اجیر کے خلاف شکایت درج کراسکتا ہے؟

وزارت کا کہنا ہے کہ’ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر قانون کی خلاف ورزی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’ایک صورت میں اجیر کو آجر کے خلاف شکایت درج کرانے کا حق حاصل ہوتا ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ ٹے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’ اگر آجر، اجیر کے خلاف کوئی امتیازی رویہ اختیار کرے تو وہ آ،ر کے خلاف شکایت درج کراسکتا ہے۔ کسی بھی آجر کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ اجیر کے خلاف امتیازی سلوک کرے‘۔
وزارت افرادی قوت سے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر دریافت کیا گیا تھا کہ کیا وزارت کی مشترکہ ایپ کے ذریعے قانون محنت کی خلاف ورزی پر آجر کے حوالے سے رپورٹ کرائی جاسکتی ہے۔ 
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ’ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر بھی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر بھی اجیر اپنے آجر کے خلاف رپورٹ کرسکتا ہے‘۔

شیئر: