Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کے کیفے میں ویٹرس سے چھیڑ خانی پر دس ہزار درہم جرمانہ

چھیڑ خانی سے متاثرہ بیشتر افراد شکایت درج کرانے سے گریز کرتے ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کی عدالت نے ایک کیفے میں ویٹرس سے چھیڑ خانی کے الزام میں ایک شخص پر دس ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات اس قسم کی غیر مہذب حرکتوں کا سخت نوٹس لینے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ جرائم اور سزاؤں کے بارے میں 2021 کے دوران  ایک قاون جاری کیا گیا تھا۔
 قانون کے مطابق ’جو شخص ہراسیت یا چھیڑ خانی کا مرتکب ہوگا اسے کم از کم ایک سال قید اور کم از کم دس ہزار درہم جرمانے کی سزا ہوگی۔ دونوں سزاؤں میں سے کوئی ایک بھی دی جاسکتی ہے‘۔ 
اماراتی قانون کے بموجب چھیڑخانی میں ہر وہ عمل شامل ہے جس سے متاثرہ شخص کو تکلیف ہوتی ہو۔ حیا سوز اشارے بھی اس کا حصہ ہیں۔  
عام طور پر چھیڑ خانی سے متاثرہ بیشتر افراد شکایت درج کرانے سے گریز کرتے ہیں۔ کئی خواتین کو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ ان کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے وہ قابل سزاجرم ہے اور رپورٹ کرنے پر انہیں انصاف ملے گا۔

شیئر: