Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت

شاہ سلمان اور ولی عہد نے صدر عارف علوی کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں (فوٹو: اے پی)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف اتوار کو دبئی کے ایک ہسپتل میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔انہیں منگل کو ان کے آبائی شہر کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اہے کے مطابق اپنے پیغامات میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد نے دعائیہ کلمات کہے،سابق صدر پرویز مشرف کے اہل خانہ اور پاکستان کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

شیئر: