Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فلیٹ میں لوٹ مار، خاتون سمت تین غیر ملکی گرفتار

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹا گیا سامان برآمد کیا ہے( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے  ایک فلیٹ میں لوٹ مار کرنے والے غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
فلیٹ سے سونے کے زیورات، الیکٹرانک آلات اور نقدی چھیننے والوں میں ایک خاتون بھی شامل تھی اسے بھی حراست میں لیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ ’ملزمان میں سے ایک کا تعلق شام سے ہے جبکہ دوسرا شخص اور خاتون عرب بنجاروں سے تعلق رکھتی ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا گیا‘۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ’ ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: