ریاض.... نجی اداروں و کمپنیوں میں ملازمین کی سالانہ مجموعی تنخواہ 305.9ارب ریال ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسکا 61فیصد (187.8ارب ریال ) غی ملکی ملازمین وصول کررہے ہیں۔ نجی کمپنیاں و ادارے اپنے سعودی ملازمین کو سالانہ 118.1ارب ریال یعنی مجموعی تنخواہ کا 39فیصد پیش کررہے ہیں۔نجی اداروں میں سعودیوں کا تناسب 16فیصد ہے جبکہ تنخواہوں میں انکا تناسب 39فیصد ہے۔نجی اداروں میں غیر ملکیوں کا تناسب 84فیصد ہے جبکہ تنخواہوں میں انکا حصہ صرف 61فیصد ہے۔ 2016ءکی آخری سہ ماہی کے اعدادوشمار کے مطابق نجی اداروں میں کارکنان کی مجموعی تعداد 10.26ملین تھی۔ ان میں 8.59ملین غیر ملکی اور 1.68ملین سعودی شہری تھے۔