Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں موسم کیسا رہے گا؟

شمالی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج رات اور صبح سویرے جازان، حدود شمالیہ، الجوف اور عسیر کے بالائی مقامات پر دھند چھائی رہے گی۔ 
اخبار  24 کے مطابق قومی مرکز نے توجہ دلائی ہے کہ مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت مسلسل کم ہوگا۔
مملکت کے جنوبی علاقے میں سردی تدریجی طور پرکم ہوگی وہاں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرد اڑنے کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ 
قومی مرکز نے کہا ہے کہ حدود شمالیہ اور الجوف میں متعدد مقامات پر بوندا باندی اور شدید سردی کے آثار نظر آرہے ہیں۔ 

شیئر: