Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پیر سے موسم غیر مستحکم، تبوک سمیت کئی علاقوں میں سکول بند

کئی  ریجن گرد آلود تیزہواوں کی زد میں رہیں گے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’پیر 6 فروری سے آئندہ جمعے تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم غیر مستحکم رہے گا۔ تیزہوائیں چلنے اور کا امکان ہے۔ درجہ حرارت میں کمی آئے گی‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ پیر سے بدھ تک مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، الشرقیہ، قصیم، حائل، الجوف، تبوک، اور حدودشمالیہ  ریجن گرد آلود تیزہواوں کی زد میں رہیں گے۔ رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ  ہوگی۔ آندھی  بھی متوقع ہے۔ حد نظر انتہائی محدود ہوجائے گی۔
قومی مرکز نے مزید کہا کہ’ الجوف، تبوک اور حدود شمالیہ ریجن میں گرد آلود ہواؤں کی رفتار دیگرعلاقوں کے مقابلے میں زیادہ  ہوگی۔ ہواؤں کی رفتار 70 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی‘۔
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور تبوک ریجنوں کے ساحلی مقامات پر منگل سے جمعے تک سمندر میں لہریں ڈھائی میٹر سے زیادہ اونچی ہوں گی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ بدھ سے تبوک، الجوف، حدودشمالیہ، حائل اور شمالی مدینہ منورہ میں شدید سردی کا امکان ہے۔ریاض، قصیم اور شمالی مدینہ منورہ میں جمعرات سے درجہ حرارت کم ہوجائے گا‘۔ 
دریں اثنا اخبار 24 کے مطابق تبوک، القریات، حائل اور حدود شمالیہ میں محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ’ موسم کی خرابی کے باعث پیر کو بھی تعلیم آن لائن ہی ہوگی اور سکول بند رہیں گے‘۔ 

شیئر: