Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 2030 تک سالانہ 5 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں تیار کی جائیں گی

اہداف کے مطابق مملکت سے 278 ملین ٹن کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی گرین انیشیٹوکے اہداف کے تحت سال 2030 تک مملکت میں سالانہ 5 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں تیار کی جائیں گی تاکہ ماحول دوست توانائی کے ذریعے مضرگیسوں کے اخراج کو کم سے کم کیاجاسکے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق سرسبز سعودی عرب پروگرام کے حوالے سے کہا گیا کہ ہوا کو صاف بنانا اوراس میں شامل مضرصحت گیسز کا تناسب کم سے کم کرنا انیشیٹیو کا بنیادی ہدف ہے۔ 
واضح رہے سعودی گرین انیشیٹیو کے اہداف کے مطابق سال 2030 تک مملکت سے 278 ملین ٹن کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے تاکہ ماحول کو بہترکیاجاسکے۔ 
توانائی کے حوالے سے مملکت کا منصوبہ ہے کہ سال 2030 تک تجدد پذیرتوانائی کے ذریعے 50 فیصد بجلی پیدا کی جائے۔   

شیئر: