Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل میں حکومت مخالف احتجاج، لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے ملک میں جمہوریت کمزور ہو جائے گی۔ (فوٹو: روئٹرز)
اسرائیل کے مختلف شہروں میں لاکھوں افراد وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت کی جانب سے عدالتی نظام میں ترامیم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ناقدین کا کہنا ہے کہ نئی سخت گیر حکومت کی جانب سے متعارف کیے گئے اقدامات سے سپریم کورٹ کمزور اور عدالتی نگرانی محدود ہو جائے گی اور سیاستدانوں کو مزید اختیارات ملیں گے۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے ملک میں جمہوریت بھی کمزور ہو جائے گی۔
عدالتوں کے اختیارات کے بارے میں ملک میں تنازع بڑھ رہا ہے کیونکہ حکومت پارلیمان میں نئے قوانین متعارف کرانے والی ہے۔
ان حکومتی اقدامات کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
مظاہرین بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں۔ سب سے بڑی احتجاجی ریلی دارالحکومت تل ابیب میں نکالی گئی جبکہ دیگر شہروں میں بھی چھوٹے پیمانے پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر: