ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں نیو مربع ڈویلپمنٹ کمپنی کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کمپنی ریاض میں دنیا کا سب بڑا ڈاؤن ٹاؤن تعمیر کرے گی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب سے 11واں امدادی طیارہ ترکیہ پہنچ گیاNode ID: 743516
-
عطیات جمع کرنے کا واحد ادارہ کنگ سلمان سینٹر ہے: پبلک پراسیکیوشنNode ID: 743546
منصوبے کا مقصد دار الحکومت کو وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ اور سرمایہ کاری کے لیے پر کشش بنانا ہے۔
منصوبےمیں تعمیرات میں اعلی معیار کے علاوہ سبزہ زاروں اور واکنگ ٹریک کا اہتمام کیا جائے گا۔
منصوبے میں مختلف صحت اور سپورٹس مراکز کے علاوہ سماجی مراکز ہوں گے۔ علاوہ ازیں ٹیکنالوجی اور ڈیزائننگ کی معیاری یونیورسٹی ہو گی جبکہ عالمی معیار کا ٹھیٹر اور تفریح کے لیے 80 سے زیادہ مقامات ہوں گے۔
منصوبے کا محل وقوع شاہ سلمان اور شاہ خالد کے درمیانی علاقے میں ہے جو مجموعی طور پر 19 کلو میٹر مربع پر کے رقبے پر ہے۔
یہاں کئی منزلہ عمارتیں تعمیر ہوں گی جن میں لاکھوں خاندانوں کو آباد کیا جاسکتا ہے۔ مجموعی طور پر اس میں 104 رہائشی یونٹ ہوں گے جبکہ 1.4 ملین مربع میٹر رقبے کے آفسز ہوں گے۔
يمتد #مشروع_المربع_الجديد على مساحة تتجاوز 19 كم مربع، ومساحة طابقية تتجاوز 25 مليون متر مربع ليكون وجهةً لاستيعاب مئات الآلاف من السكان.#المكعب#واس pic.twitter.com/ZMbXHQvrKS
— واس الأخبار الملكية (@spagov) February 16, 2023