Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقوں ’الکاسح‘ کا اختتام

پاکستان کے شہر رسالپور کے ملٹری کالج آف انجینیئرنگ میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں ’الکاسح‘ کا اختتام ہو گیا ہے۔
جمعرات کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سعودی عرب اور پاکستانی فوج کی بری افواج کے دستوں نے مشقوں میں حصہ لیا۔
دو ہفتوں سے جاری ان فوجی مشقوں کا مقصد راستہ تلاش کرنا، علاقے کی سرچ کرنا، گاڑیوں اور اشخاص کی تلاشی لینا اور علاقے کی کلیئرنس کرنا تھا۔
اس کے علاوہ گاڑیوں میں دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈیز، وی آئی ای ڈیز اور دھماکہ خیز مواد کو ہینڈل کرنا بھی ان مشقوں کا حصہ تھا۔
پریس ریلیز کے مطابق دونوں دوست ممالک کے درمیان ’الکاسح‘ سیریز کی یہ چوتھی مشترکہ فوجی مشقیں تھیں۔
پاکستانی فوج کے انجینیئر انچیف نے مہمان خصوصی کے طور پر مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئرز میجر جنرل سعد مسفر القحطاني بھی تقریب میں موجود تھے۔

شیئر: