Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ: زلزلے سے بچنے والے آگ سے نہ بچ سکے، ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک

یہ شامی خاندان ترکیہ کے شہر نورداگی میں رہائش پذیر تھا (فوٹو: اے ایف پی)
ترکیہ میں زلزلے سے بچنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد گھر میں آگ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں والدین اور ان کے پانچ بچے شامل ہیں۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ شامی خاندان ترکیہ کے شہر نورداگی میں رہائش پذیر تھا جو زلزلے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔ اس کے بعد یہ لوگ جنوب مشرقی شہر کونیہ منتقل ہو گئے تھے، لیکن موت نے وہاں بھی ان کا پیچھا کیا۔
نورداگی میں زلزلے کے بعد بہت سے خاندان بے گھر ہو کر کونیہ منتقل ہوئے تھے اور اس خاندان نے بھی یہی راستہ اپنایا۔
علاقے کے ایک رہائشی نے بتایا کہ ’ہم نے آگ دیکھی لیکن ہم کچھ نہ کر سکے۔ ایک لڑکی کو کھڑی سے نکالا گیا۔‘
ہلاک ہونے والے پانچ بچوں کی عمریں چار سے 13 برس تھیں، تاہم بچ جانے والی لڑکی کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کا تعلق اسی خاندان سے تھا۔
ترکیہ میں 40 لاکھ کے قریب شامی آباد ہیں۔ ان میں اکثریت جنوب مشرقی علاقے میں رہتے ہیں جو زلزلے کی زد میں آیا۔
ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے اب تک 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر: