Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کا عالمی ادارے آئی او ایم کے ساتھ مشترکہ تعاون کا معاہدہ

معاہدہ امدادی اور انسانی شعبوں میں یکجہتی بڑھانے کی پالیسی کے تحت کیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن( آئی او ایم) کے ساتھ مشترکہ تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے ڈاکٹر عبداللہ العربیعہ اور آئی او ایم کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل انتونیو ویٹورین نے معاہدے پر دستخط  ریاض فورم میں شرکت کے موقع پر کیے گیے۔
فریقین اس معاہدے کے تحت انسانی اور امدادی امور کے بارے میں ایکدوسرے کو مطلوبہ اعداد وشمار، رپورٹیں، مطالعات فیلڈ تجربات اور معلومات فراہم کریں گے۔
فریقین اپنے زیر اہتمام ہونے والے سیمیناروں، ورکشاپ اور نمائشوں میں مدعو کریں گے جبکہ بحرانوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوری امدادی عمل میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور امدادی عملے کی ٹریننگ میں تعاون کو فروغ دیں گے۔
شاہ سلمان مرکز اور آئی او ایم نے یہ معاہدہ امدادی اور انسانی شعبوں میں یکجہتی بڑھانے کی پالیسی کے تحت کیا ہے۔

شیئر: