Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جندال ذاتی حیثیت میں وزیراعظم سے ملے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد... وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے ہندوستانی تاجر سجن جندال کے حالیہ دورہ پاکستان کوبیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ قرار دیئے جانے سے متعلق رپورٹ کی تردید کردی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سجن جندال وزیراعظم کے دوست ہیں اور وہ ان سے ذاتی حیثیت میں ملے۔انہوںنے ان اطلاعات کو بھی مسترد کیا کہ نواز شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میںسجن جندال کے حالیہ دورہ پاکستان کا معاملہ زیر بحث آیا۔واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جندال سے ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور بتایا کہ یہ ملاقات دونوںملکوں کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی کا حصہ تھی۔

 

شیئر: