Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیر سے ہالینڈ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان کی ملاقات

 افغان مسئلے پر اہم ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے پیر کو ریاض میں ہالینڈ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطبق ملاقات میں افغان مسئلے پر اہم ترین پیش رفت اور اس حوالے سے بین الاقوامی ڈیولپمنٹ کے علاوہ مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں یورپی یونین میں مملکت کے مشن کی سربراہ اور سفیر ھیفا الجدیع اور مملکت میں ہالینڈ کی سفیر جینٹ البراڈا نے بھی شرکت کی۔

شیئر: