Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیورسٹیوں میں یوگا متعارف کرانے کے لیے معاہدے ہوں گے

ریاض میں وزارت تعلیم کے تعاون سے فورم کا اہتمام کیا گیا ہے(فوٹو:عرب نیوز)
سعودی یوگا کمیٹی کی صدر نوف المروعي نے کہا ہے کہ یوگا کی سپورٹ اور فروغ کے لیے آئندہ چند مہینوں میں سعودی عرب کی بڑی یونیورسٹیوں کے ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ اعلان ریاض میں وزارت تعلیم کے تعاون سے سعودی یونیورسٹیز سپورٹس فیڈریشن کے زیراہتمام ’سپورٹس میں مملکت کے وژن کی سپورٹ میں یونیورسٹی سپورٹس کا کردار‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک فورم کے دوران کیا گیا۔
انٹرنیشنل یونیورسٹیز سپورٹس فیڈریشن کے صدر لیونز ایڈر اور انٹرنیشنل یونیورسٹی سپورٹس فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل پاؤلو فریرا کی قیادت میں یونیورسٹی سپورٹس کے متعدد ماہرین اور بین الاقوامی رہنماؤں نے اس فورم میں شرکت کی۔
سعودی یوگا کمیٹی کی صدر نوف المروعي نے  یونیورسٹیز میں سپورٹس کی ترقی اور فروغ کے عنوان سے منعقدہ چوتھے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’کمیٹی یونیورسٹیز میں یوگا کو متعارف کرانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یوگا اپنے پریکٹیشنرز کو جسمانی اور ذہنی تندرستی کے لیے بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔ وژن 2030 کے اہم ستونوں میں سے ایک سپورٹس کی سرگرمیوں میں شرکت کو بڑھانا ہے۔‘
نوف المروعي نے وضاحت کی کہ ’یوگا صرف مراقبہ اور آرام نہیں ہے جیسا کہ کچھ لوگ مان سکتے ہیں، اس میں آسانا پوسچر کی مشق، پرانیاما سانس لینے کی تکنیک، بندھاس کے پٹھوں پر کنٹرول (اور) پھر دھیان اور یوگا نیدرا مراقبہ اور آرام شامل ہے۔‘
سعودی یوگا کمیٹی کی صدر نے مزید کہا کہ ’کمیٹی کا مقصد یوگا کی تمام اقسام میں عام طور پر یا یوگاسنا سپورٹس میں ممتاز یوگا پریکٹیشنرز کی صلاحیتوں کو دریافت کرنا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا، مقامی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں مملکت کی نمائندگی اور شرکت کے لیے ان کی مدد کرنا ہے۔‘

شیئر: