Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایسا ریسٹورنٹ جس کے مینو میں یوگا بھی شامل ہے

قدرتی ماحول کے احساس کے لیے آپ یہاں خود سبزیاں بھی اگا سکتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ میں دو سعودی دوستوں محمد مصلی اور عبداللہ الحدیدی نے مل کر نیا ریسٹورنٹ قائم کیا ہے جہاں کھانوں کے مینو میں سب سے اہم چیز ماحول اور کھانے کی تیاری میں شامل اشیا کی قدرتی ذائقے اور خوبیوں کو برقرار رکھنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق تین ماہ قبل شروع کئے گئے اس نئے قسم کے ریسٹورنٹ میں بین الاقوامی معیار کے کھانوں کے عمدہ  ذائقے پیش کئے جا رہے ہیں جہاں گاہکوں کے لیے یوگا کی مشقوں کا انتظام بھی شامل ہے اور ہمارے مہمان یوگا کی مشقوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

قدیم تہذیبوں کو ذہن میں رکھ کر ماحول کو دیدہ زیب بنایا گیا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

محمد مصلی نے بتایا ہے کہ یہ ایک نیا تجربہ ہے ہم گاہکوں کو دعوت دیتے ہیں کہ یہاں آئیں، ہمارے پاس ایک مخصوص جگہ ہے جہاں آپ خود سبزیاں اگا سکتے ہیں ہم انہیں بیج فراہم کرتے ہیں۔
ہم یہاں قدرتی ماحول کا احساس اجاگر کرتے ہوئے فرمائش کرتے ہیں کہ یہاں بیج بو دیں یا  ایک پودا لگائیں۔
اس جگہ کا انتخاب کرتے ہوئے ہم نے قدیم تہذیبوں کو ذہن میں رکھا ہے جو ماحول کو خوشگوار اور دیدہ زیب بناتا ہے۔
اس ریسٹورنٹ میں موجود فرنیچرکی تیاری میں قدرتی عناصر کا بہت زیادہ عمل دخل ہے لکڑی کے ساتھ  پتھر، مٹی اور کہیں کہیں پودوں کو بھی جگہ فراہم کی گئی ہے۔

جہاں تک ممکن ہو ہم نے پلاسٹک کے استعمال سے گریز کیا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

انہوں نے بتایا کہ جہاں تک ممکن ہو ہم نے پلاسٹک یا کاغذ کے استعمال سے گریز کیا ہے کیونکہ پلاسٹک یا کاغذ کی جب بات آتی ہے تو  ری سائیکل مواد کی جانب دھیان جاتا ہے۔
باروچی خانے میں موجود ہمارے عملے کو ہدایات ہیں کہ کھانے کو ضائع بالکل نہ ہونے دیں ، پلیٹوں میں بچے ہوئے کھانے کو  بھی خاص مشینوں کے ذریعے سنبھالنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
ہم اپنے گاہکوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ اپنا اضافی کھانا گھر لے جائیں یا اسے کسی مقامی فوڈ بینک یا خیراتی ادارے میں جمع کرا دیں تا کہ کسی کےکام آ سکے۔

ریسٹورنٹ کے فرنیچر کی تیاری میں قدرتی عناصر کا زیادہ عمل دخل ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

الحدیدی نے بتایا کہ ہمارے عملے میں ایسے افراد شامل ہیں جو ماحول کو قدرتی رکھنے میں مہمانوں کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں، ہماری توجہ ان کے تجربے سے زیادہ ان کے رویوں اور اقدار پر مرکوز ہے۔
ریستوراں میں موسیقی پرسکون اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لیے خاص مقام رکھتی ہے کیونکہ لوگ ایسی جگہ جانا پسند کرتے ہیں جہاں کا ماحول ان کے لیے خوشگوار اور موزوں ہو۔
ہم یہاں کی موسیقی پر بہت خاص توجہ دیتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہم صبح، دوپہر اور شام کے موڈ کے مطابق رکھیں۔
 

شیئر: