Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیچر سے بدھ تک متعددعلاقوں میں بارش اورگردوغبارکا امکان

مکہ ریجن میں اتوار سے بدھ تک ہلکی اوردرمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے(فوٹو،ایس پی اے)
 موسمیات کے قومی مرکزنے توقع ظاہرکی ہے کہ سنچرسے بدھ تک مملکت کے متعدد علاقوں میں موسم غیرمعمولی رہنے کا امکان ہے۔ بیشترعلاقوں میں تیزہوا کے ساتھ گردوغبارچھایا رہے گا جس سے حد نگاہ متاثرہونے کا قوی امکان ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری ہفتہ واری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ رواں ہفتے 5 سے 8 مارچ تک تبوک ، الجوف ، حدود الشمالیہ ، حائل ، قصیم ، مدینہ منورہ کے علاوہ ریاض ریجن کے مغربی علاقے جبکہ مکہ مکرمہ ، الباحہ اورعسیر کے مشرقی علاقے گردوغبار کی لپیٹ میں رہیں گے مذکورہ علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔
موسمیاتی مرکز کی رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ عیسرریجن کے علاقے ابھا ، خمیس مشیط ، بیشہ ، سراۃ عبیدہ ، احد رفیدہ ، الحرجہ ، تثلیث ، النماص ، بلقرن ، المجاردہ ، محایل ، بارق ، تنومہ جبکہ جازان ریجن کی کمشنریاں جن میں فیفا ، الخوبہ ، العارضہ ، ھروب ، الحرث ، الدائر، العیدابی ، بیش اورصبیا شامل ہیں میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مکہ مکرمہ کے بلند پہاڑی مقامات جن میں طائف ، میسان ، اضم اورالعرضیات شامل ہیں میں بھی سنیچر سے بدھ تک موسم آبرآلود رہنے کی توقع ہے۔
موسم کے حوالے سے جاری اطلاع میں مزید کہا گیا ہے کہ اتوار 5 مارچ سے بدھ 8 مارچ تک مدینہ منورہ ریجن کے علاقے الحناکیہ ، العلا ، العیص ، بدر، خیبر اوروادی الفرع جبکہ الجوف ، شمالی حدود اورحائل ریجن کے علاقے بقعا ، الغزالہ ، الشنان  کے علاوہ قصیم ریجن میں بھی تیز ہوا اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں ژالہ بار اورگردوغبار کا امکان ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے مکہ مکرمہ شہر، خلیص ، رابغ ، رنیہ ، تربہ ، الخرمہ ، المویہ ، الکامل ، الجموم اوربحرہ میں بھی اتوار اورپیر کے روز ہلکی جبکہ کہیں کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔

شیئر: