Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں آئندہ ہفتے کے آخر تک موسم غیر مستحکم رہنے کا امکان

گرد آلود ہوائیں چلیں گی، بارش کا بھی امکان ہے ( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کے آخر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔
اخبار 24 کےمطابق قومی مرکز نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ ’اس دوران گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ درجہ جرارت کئی علاقوں میں مختلف رہے گا‘۔
یاد رہے کہ  مکہ مکرمہ گورنریٹ کے کرائسز اینڈ منیجمنٹ سینٹر نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبر دار کیا تھا کہ’ غیرمستحکم موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابییر کا اہتمام کریں۔ آئندہ ایام کے دوران سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ ان نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کیا جائے جہاں پانی بھر جانے کی وجہ سے خطرات ہیں‘۔
علاوہ ازیں قومی مرکز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو جازان، عسیر، باحہ مکہ اور مدینہ میں مختلف مقامات پر گرد آلود ہواوں کی وجہ سے حد نظر محدود رہی۔ قصیم اور حائل کے کئی علاقے بھی زد میں رہے۔
 
 جازان، عسیر، باحہ مکہ اور مدینہ میں بھی مختلف مقامات پر گرد آلود ہواوں کی وجہ سے حد نظر محدود رہی۔ قصیم اور حائل کے کئی علاقے بھی اس کی زد میں رہے۔

شیئر: