Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن میں سنیچر اور اتوار کو بارش کا امکان، احتیاطی تدابیر کا مشورہ

سنیچر سے بدھ تک بیشتر علاقوں کا موسم غیر مستحکم رہے گا(فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے بارش کے باعث مسائل سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مکہ میونسپلٹی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’مکہ شہر کے علاوہ ریجن کی نو کمشنریوں مں سنیچر اور اتوار کو بارش کا امکان ہے۔‘
یاد رہے کہ اس سے قبل موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا تھا کہ ’سنیچر سے بدھ آٹھ مارچ تک مملکت کے بیشتر علاقوں کا موسم غیر مستحکم رہے گا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سنیچر سے منگل تک تمام علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ جائے گا‘۔
 قومی مرکز کا کہنا تھا کہ’ اس دوران گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی جس سے تبوک، الجوف، حدود شمالیہ، حائل، مدینہ منورہ اور القصیم ریجنوں میں حد نظر محدود ہو جائے گی۔‘
بیان کے مطابق سنیچر سے بدھ تک ریاض ریجن کے مغربی علاقوں مکہ مکرمہ ریجن کے مشرقی علاقوں باحہ اورعسیر میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
مدینہ منورہ، الجوف، حدود شمالیہ، حائل ریجنوں میں بارش کی شروعات اتوار کی رات سے ہو گی۔ بدھ تک اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 
القصیم، اور الشرقیہ ریجنوں میں بارش بدھ کو متوقع ہے۔ سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

شیئر: