Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن میں موسم غیر مستحکم، کئی علاقوں میں بارش کا امکان

احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ گورنریٹ کے کرائسز اینڈ منیجمنٹ سینٹر نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے غیر مستحکم  موسمی صورتحال کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے  اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
کرائسز اینڈ منیجمنٹ سینٹر نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ غیر مستحکم موسم کا سلسلے سنیچر سے بدھ تک جاری رہے گا۔ مکہ ریجن کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز کے ماہرعقیل العقیل نے کہا ہے کہ ’منگل اوربدھ کو قصیم اورحائل ریجن کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ الجوف ریجن کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے‘۔ 
سبق نیوزکے مطابق ماہرموسمیات نے سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ’موسمی راڈار سے حاصل ہونے والی ابتدائی رپورٹس میں ریاض ریجن میں رواں ہفتے بارش کا امکان نہیں تاہم آئندہ ہفتے کے حوالے سے موسم میں تبدیلی متوقع ہے‘۔ 
دریں اثنا موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ الباحہ ریجن میں الباحہ شہر اوراس کی کمشنریاں جن میں العقیق، القری، المندق، بلجرشی، بنی حسن، المخواہ، قلوہ، غامد الزناد، الحجرہ اوراس کے قرب وجوار کے علاقے بارش کی زد میں رہیں گے۔ 
 علاقے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ ژالہ باری اورموسلادھاربارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ 

شیئر: