Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذور سعودی کا 32 دن میں بارہ سو کلو میٹر اونٹ پر سفر

 امیر سلطان بن عبدالعزیز سٹی برائے انسانی خدمات نے سفر کی سرپرستی کی(فوٹو: عاجل)
 معذور سعودی عبدالرحیم السلمی نے 32 دن کے دوران بارہ سو کلو میٹر کا اونٹ پر کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ معذوری کسی بھی ہدف کے حصول کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔
العربیہ عاجل ویب کے مطابق عبدالرحیم السلمی کا کہنا ہے کہ ’انہوں نے اونٹ پر بارہ سو کلو میٹرکے سفر کا ارادہ یہی پیغام دینے کے لیے کیا تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’وزارت سپورٹس سے اونٹ کے ذریعے سفر اور سیاحت کا پرمٹ جاری کرنے کی درخواست دی تھی۔ میرے سفر کا سلوگن تھا ’معذوری کے ساتھ مایوسی نہیں’۔
معذورسعودی شہری کاکہنا ہے کہ’ امیر سلطان بن عبدالعزیز سٹی برائے انسانی خدمات نے میرے سفر کی سرپرستی کی۔ مکہ سے  ریاض کا سفر آرام سے طے کیا‘۔
امیر سلطان سٹی نے تمام صحت ضروریات کا انتظام کیا۔ ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہا کہ ’سعودی شہری نے ایک اچھا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے معذوروں کے دلوں میں امید کی کرن پیدا کی‘۔

شیئر: