Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل پر تعطیلات کے باعث رش، سفر کا دورانیہ ایک گھنٹے تک پہنچ گیا

 سنیچر کو ایک لاکھ 36 ہزار 458 افراد نے کنگ فہد پل عبور کیا تھا (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل پر پیر کو زبر دست رش دیکھنے میں آیا ہے۔ انتظامیہ رش کم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔
بحرین جانے والے روٹ پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافے کے باعث سفر کا دورانیہ بارہ منٹ سے بڑھ کر ایک گھنٹہ آٹھ منٹ تک پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں دوسرے سمسٹر کے اختتام ہر چھٹیوں کے باعث مسافروں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
 سنیچر کو ایک لاکھ 36 ہزار 458 افراد نے کنگ فہد پل عبور کیا تھا جو ایک ریکارڈ ہے۔ پل کی تعمیر سے اب تک اتنی بڑی تعداد میں مسافروں نے کبھی سفر نہیں کیا تھا۔
اس سے قبل 11جنوری 2020 کو ایک لاکھ 31 ہزار افراد نے پل عبور کیا تھا۔
چارمارچ کو چوبیس گھنٹے کے دوران کنگ فہد پل سے گزرنے والے مسافروں نے ایک ریکاڈ قائم کیا ہے۔ ایک گھنٹے میں پانچ ہزار اور ایک منٹ میں 94 افراد نے پل سے سفر کیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے امیگریشن اور کسٹم کارروائی زون میں توسیع کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ کئی مراحل میں مکمل کیا جائے گا ۔ پہلا مرحلہ تین ماہ میں مکمل ہوگا۔ دیگر مراحل کے کام ایک سال کے اندر نمٹائے جائیں گے۔
انتظامیہ نے بحرین سے سعودی عرب اور مملکت سے بحرین  جانے والے مسافروں سے کہا ہے کہ توسیعی منصوبے کے باعث ٹریفک کی روانی میں تعطل آسکتا ہے جس پر معذرت خواہ ہیں۔

شیئر: