Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں قیمتوں کی نگرانی، وزارت تجارت کی تفتیشی مہم

ملاوٹی سامان فروخت کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’تجارتی مراکز سے اشیائے صرف کی قیمتوں کی پابندی کرائی جائے گی۔ رمضان سے قبل جعلی پیشکشوں، ملاوٹی سامان فروخت کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت تجارت نے تمام تجارتی مراکز اور دکانداروں کو ہر چیز پر اس کی قیمت درج کرنے کا پابند بنایا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’سامان پر درج قیمت اور کیشیئر کے سسٹم میں کوئی فرق نہ نہیں ہونا چاہیے‘۔
’ رمضان سے قبل مملکت کے تمام علاقوں میں تجارتی مراکز پرتفتیشی مہم تیز کی جار ہی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ وزارت تجارت کے اہلکار تفتیشی مہم  کے دوران یہ بات بھی نوٹ کر رہے ہیں کہ آیا مطلوبہ سامان وافر مقدار میں مہیا ہے یا نہیں۔ وزارت تجارت کے ضوابط کی پابدی کس حد تک کی جا رہی ہے۔
وزاتت تجارت نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا کی رسد کو یقینی بنانے کے لیے بڑے تاجروں کے ساتھ  رابطے ہیں۔ 
وزارت تجارت کے مطابق گوداموں اور بڑے کاروباری مراکز میں تفتیشی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
سونے اور زیورات کے شوروم اور مکہ مدینہ جانے والی شاہراہوں اور میقات والی شاہراہوں پر واقع پٹرول سٹیشنوں کی بھی نگرانی ہورہی ہے۔
 تفتیشی ٹیمیں عمرہ سیزن اور رمضان کے دوران مہم جاری رکھیں گی۔

شیئر: