Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں استقبال رمضان کی تیاریاں مکمل

آب زمزم کی مستقل اوروافرفراہمی کوبھی یقینی بنایا گیاہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مسجد نبوی الشریف میں انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران زائرین کوپیش کی جانے والی خدمات کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے مدینہ منورہ میونسپلٹی کے تعاون سے شمالی صحنوں میں گیٹ نمبر340 کی راہداری کا بندوبست کرلیا۔
علاوہ ازیں مسجد نبوی میں ایئرکنڈیشن سسٹم بھی چیک کرلیا گیا ہے جبکہ آب زم زم کے ری فلنگ سسٹم کوبھی صاف کردیا گیاہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لفٹوں اورالیکٹرانک زینوں کی مرمت بھی کرلی گئی ہے جبکہ مسجد نبوی کے نئے تعمیرشدہ مغربی صحنوں میں موجود طہارت خانوں میں اصلاح ومرمت کا کام بھی مکمل کرلیا گیاہے۔

شیئر: