Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قومی پرچم کو اشتہاری مہمات کے لیے استعمال کرنا منع ہے‘

’قومی پرچم کو کسی بھی تجارتی مقصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہئے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ قومی پرچم کو اشتہاری مہمات یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا منع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’قومی پرچم ریاست کے فخر وناز کی نشانی ہے‘۔
’اسے کسی بھی تجارتی مقصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہئے نہ یہ کسی تجارتی مہم کی علامت بن سکتا ہے‘۔
’قومی پرچم کے حوالے سے قانون میں واضح شقیں موجود ہیں جن کے علاوہ اس کا استعمال منع ہے‘۔
واضح رہے کہ آج 11 مارچ کو سعودی عرب میں قومی پرچم کا دن منایا جارہا ہے‘۔

شیئر: