Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایکسپو 2030 جو دنیا کو سعودی دارالحکومت لائے گی

سعودی عرب نے گزشتہ سال 67 ملین سیاحوں کو خوش آمدید کیا تھا ( فوٹو: عرب نیوز)
بیورو انٹرنیشنل ایکسپوزیشن ڈیس انکوائری مشن کے اراکین نے ایکسپو 2030 عالمی فیسٹیول کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی میزبانی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشن انکوائری مشن نے سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب سے بھی ملاقات کی۔
 احمد الخطیب نے ریاض ایکسپو 2030 کے لیے ’سب سے زیادہ متاثر کن سائٹ اور وزیٹر فوٹ پرنٹ‘ کے لیے حکومت کا بلیو پرنٹ پیش کیا۔
احمد الخطیب نے اعلان کیا کہ ’ہم ایک پائیدار سیاحت کے شعبے کی ترقی کی طرف گامزن ہیں اور ایسے امید افزا منصوبوں کو حاصل کر رہے ہیں جو مملکت اور خاص طور پر ریاض کو دنیا کے اہم ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک بنائیں گے۔ ہمارے منصوبے 2030 تک 100 ملین سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے ہمارے وژن کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔‘
انہوں نے ریاض ایکسپو 2030 میں وزیٹرز کی سب سے بڑی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے مملکت کے عزم اور دارالحکومت کی تیاری کی تصدیق کی۔
سعودی وزیر سیاحت نے مزید کہا کہ ’چونکہ مملکت نے پہلی بار بین الاقوامی سیاحوں کے لیے اپنے دروازے کھولے اور اپنی مہمان نوازی کی صنعت میں بنیادی تبدیلیاں دیکھی ہیں جو اسےعالمی تفریحی سیاحوں کے لیے پرکشش بناتی ہے۔‘
سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی نے بیورو انٹرنیشنل ایکسپوزیشن ڈیس انکوائری مشن کے اراکین سے کہا کہ ’مختلف سٹریٹیجک شعبوں کی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے علاقائی مرکز کے طور پر مملکت کی اقتصادی تنوع کی حکمت عملی میں ریاض کا بہت بڑا کردار ہے۔‘
واضح رہے کہ سیاحت کو فروغ دینا معاشی تنوع کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔
سعودی عرب نے جب سے سیاحتی ویزوں کا اجرا کیا ہے دنیا بھر سے سیاح ملک کی قدیم تاریخ، دلکش مناظر اور مہمان نوازی کو دیکھنے آئے ہیں۔
سعودی عرب نے گزشتہ سال 67 ملین سیاحوں کو خوش آمدید کیا تھا۔

شیئر: