الجوف ریجن میں زیتون کے 25 ملین درخت، ساڑھے بارہ ہزار باغات
الجوف ریجن میں زیتون کے 25 ملین درخت، ساڑھے بارہ ہزار باغات
ہفتہ 11 مارچ 2023 18:41
سعودی عرب کے الجوف ریجن میں زیتون کے 25 ملین درخت علاقے کی معیشت کا بنیادی ستون ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الجوف ریجن میں گزشتہ برسوں کے دوران زیتون کے باغات کی افزائش کے لیے مسلسل محنت کی گئی ہے۔
الجوف کا علاقہ زیتون کی کاشت کے لیے یہاں کا معتدل موسم، زیر زمین آبی ذخائر اور زرخیز زمین نہایت موزوں ہے۔
زیتون فیسٹول میں معائنہ جاتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹربسام بن فارس العویش نے کہا کہ’ زیتون کی کاشت تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔
الجوف ریجن میں زیتون کے پچیس ملین درخت، بارہ ہزار500 باغات ہیں۔ سالانہ ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زیادہ زیتون کی پیداوار ہورہی ہے۔ 18 ہزار ٹن سے زیادہ زیتون کا تیل تیار ہو رہا ہے جو مملکت کی کل پیداوار کا 67 فیصد ہے‘۔
الجوف ریجن کے سکاکا شہر میںہونے والا فیسٹول زیتون کی پیداوار بڑھانے، اس کا معیار بلدند کرنے اور مختلف طریقوں سے اس سے فائدہ اٹھانے کا ذریعہ بن رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’الجوف میں زیتون کی کاشت کا آغاز اب سے 44 سال قبل ہوا تھا۔ زیتون کی روایتی کاشت کی جگہ سائنٹیفک کاشت نے لی ہے‘۔
’الجوزف میں زیتون سے مختلف اشیا تیار کی جانے لگی ہیں۔ زیتون کا تیل، شیمپو، صابن کے علاوہ مختلف امدادی صنعتوں میں اس سے کام لیا جا رہا ہے‘۔
الجوف ریجن میںزیتون کا تیل نکالنے کےلیے 30 فیکڑیاں کام کر رہی ہیں جس سے معیشت فروغ پا رہی ہے۔