Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کے طیاروں نے امریکی بمبار بی 52 کو مملکت کی فضائی حدود میں سکارٹ کیا

بی 52 بمبار کو مملکت سے گزرتے ہوئے اپنے حصار میں لیے رہے (فوٹو: ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’سعودی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے امریکہ کے بمبار بی 52 طیارے کو اپنے حصار میں لے کر مملکت کی فضائی حدود میں سکارٹ کیا ہے‘۔
وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’سعودی فضائیہ کے ایف 15 ایس طیارے امریکی کے بی 52 بمبار کو مملکت سے گزرتے ہوئے اپنے حصار میں لیے رہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی فضائیہ نے یہ اقدام خطے کے امن واستحکام کے فروغ مشن  کے تحت دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان مشترکہ آپریشن کے تحت کیا ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ  خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کررہے ہیں۔
دونوں ممالک کے فضائی دستے اس حوالے سے مشترکہ کارروائی کرتے رہتے ہیں۔ 

شیئر: