Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں چار بچے باپ کے سامنے سیلابی پانی میں ڈوب گئے

دو بچوں کی نعشیں نکال لی گئیں جبکہ دو بچوں کی تلاش جاری ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں سیلابی ریلے میں چار بچے ڈوب گئے جن میں سے دو کی نعشیں مل گئیں۔
صبیا کمشنری کے ملحہ قریے میں یہ المناک واقعہ باپ کے سامنے پیش آیا۔ اس واقعہ پر پورا علاقے غمزدہ ہے۔
سبق اور اخبار 24 کے مطابق سیلانی ریلے میں ایک گاڑی پھنس گئی جس میں چار بچے اور ان کے والد موجود تھے۔ سیلابی ریلا گاڑی کو بہا کر لے گیا۔
 محکمہ شہری دفاع کے ماتحت امدادی ٹیموں اور رضاکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ دو بچوں کی نعشیں نکال لی گئیں جبکہ دو بچوں کی تلاش جاری ہے۔

بچے سکول سے  گھر جارہے تھے کہ گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئی ( فوٹو: اخبار 24)

حادثے میں بچ جانے والے بچوں کے والد کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا، حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی والدہ بھی صدمے میں ہیں۔ انہیں حادثے میں اپنے بچوں کی ہلاکت کا یقین نہیں ہے۔
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’بچوں کے سکول بیگ اور دیگر اشیا وادی کے کنارے پڑے ہوئے ملے ہیں۔‘
ذرائع نے بتایا کہ ’فیملی کا سربراہ بچوں کو سکول سے لے کر گھر جا رہا تھا کہ گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئی۔‘

شیئر: