Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں نے ایک ہفتے میں 13 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے

ساما کی رپورٹ میں مزید اخراجات کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی سینٹرل بینک ساما نے کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں نے پانچ سے 11 مارچ تک ایک ہفتے کے دوران 13.2 ارب ریال سے زیادہ سیلز پوائنٹس پر خرچ کیے۔‘
سبق ویب کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ایک ہفتے میں ہوٹلوں کی بکنگ پر 388 ملین ریال خرچ کیے گئے۔‘
 ’گزشتہ ہفتے مملکت کے باشندوں نے کھانے پینے پر دو ارب ریال ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں ایک ارب  ریال خرچ کیے۔‘
صحت پر 769.4 ملین، پٹرول سٹیشنوں پر 774.5 ملین، ٹرانسپورٹ پر663.1 ملین، فرنیچر پر 401.9 ملین ریال اور تعمیراتی سامان پر 395.4 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’صارفین نے ملبوسات اور جوتوں پر 1.1 ارب ریال، سامان اور مختلف خدمات پر 1.3 ارب ریال، تفریحات اور ثقافتی سرگرمیوں پر 317.1 ملین ریال، الیکڑانک اور برقی آلات پر 286.3 ملین ریال، تعلیم پر 93.6 ملین ریال اور کمیونیکیشن پر 96.6 ملین ریال خرچ کیے۔‘
ساما کی رپورٹ میں مزید اخراجات کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔

شیئر: