Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں فارمولا ون کی  تیاری، کورنیش روڈ بند

’جدہ میں فامورلا ون کل جمعہ 17 سے 19 مارچ تک جاری رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک جدہ نے کہا ہے کہ فارمولا ون کی تیاریوں کے سلسلے میں کورنیش کے بعض راستے ٹریفک کے لیے بند کردیئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں فامورلا ون کل جمعہ 17 سے 19 مارچ تک جاری رہے گا۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’شہزادہ فیصل بن فہد شاہراہ سے کورنیش روڈ  کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کے لیے متبادل راستہ کھول دیا گیا ہے‘۔
’یہ شاہراہ صرف فامولا ون کے لیے استعمال ہوگی جبکہ شائقین کو وہاں تک لے جانے کے لیے الگ راستے کھولے گئے ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شاہراہ پر واقع عمارتوں کے رہائشیوں کو خصوصی اجازت نامے جاری کردیئے گئے ہیں‘۔
 

شیئر: