پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتے کورونا کیسزکے پیش نظر این سی او سی نے ہدایات جاری کی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان کورونا کی نئی قسم سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟Node ID: 729386
این آئی ایچ کے مطابق این سی او سی نے رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے، ہسپتالوں اور دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
این سی او سی نے نئی کورونا گائیڈ لائنز پر 30 اپریل تک عمل درآمد کرنے کی تجویز دی ہے۔
Amid the current COVID-19 disease trends across the country, NCOC recommended following guidelines for the period up to 30 April 2023.
"Mask wearing is recommended at crowded tightly enclosed spaces including healthcare facilities"— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) March 16, 2023