Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں ہفتہ شجرکاری

’ماحول آپکی شناخت ‘ کےعنوان سے مہم شروع کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان ریجن میں وزارت ماحولیات پانی وزراعت اوربلدیہ کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کردیاگیا۔ مہم کا مقصد پودے لگا کرماحول کوصاف بنانا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق جازان ریجن کی جنوب مشرقی کمشنری العارضہ کے واکنگ ٹریکس کے اطراف میں پودے لگائے جارہے ہیں تاکہ علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہوئے ماحول کوبہتربنایا جائے۔
پودے لگانے کی مہم ’ہفتہ شجرکاری ‘ کے تحت شروع کی گئی ہے جس کا عنوان ’بیئتک تعرفک‘ (آپکا ماحول آپکی شناخت) دیا گیا ہے۔
شجرکاری مہم کے شرکا کا کہنا تھا کہ پودے لگانے سےعلاقے کی رونقوں میں اضافہ اورماحول صاف ہوتا ہے جس کے مثبت اثرات انسانی صحت پربہترطورپراثرانداز ہوتے ہیں۔

شیئر: