Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام مشرق وسطیٰ کا بہترین علاقائی ایئر پورٹ قرار

مملکت کے دیگر ایئر پورٹس کی درجہ بندی میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ کی تنظیم سکائی ٹریکس کی جانب سے دوسرے سال کے لیے مشرق وسطیٰ کا بہترین علاقائی ایئر پورٹ قرار دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے 2022 میں چھ درجے ترقی کر کے دنیا کے 44 ویں بہترین ایئر پورٹ کا درجہ حاصل کیا جب کہ مملکت کے دیگر ایئر پورٹس کی درجہ بندی میں اضافہ دیکھا گیا۔
ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ 29 ویں نمبر سے 27 ویں نمبر پر آ گیا ہے جب کہ جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں تین درجے ترقی کر کے عالمی سطح پر 41 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے دنیا کے بہترین ایئر پورٹس میں 52 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔
ورلڈ سکائی ٹریکس ایوارڈز میں 500 سے زیادہ انٹرنیشنل ایئر پورٹس نے حصہ لیا جس میں عالمی درجہ بندی ایجنسی چیک ان، آمد، منتقلی، خریداری، سکیورٹی، امیگریشن اور روانگی سمیت اہم کارکردگی کے انڈیکیٹرز کا جائزہ لیتی ہے۔
سکائی ٹریکس نے سنگاپور کے چانگی ایئر پورٹ کو 2023 کے لیے دنیا کا بہترین ایئر پورٹ قرار دیا، دوحہ کا حمد انٹرنیشنل دوسرے جب کہ  ٹوکیو کا ہنیدا ایئر پورٹ تیسرے نمبر پر رہا۔
سکائی ٹریکس کے ایڈورڈ پلاسٹڈ نے کہا کہ ’ہم سنگاپور کے چانگی ایئر پورٹ کو 2023 کے لیے دنیا کا بہترین ایئر پورٹ قرار دیے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کورونا کی وبا کے دوران شدید متاثر ہونے کے بعد یہ بات خوش آئند ہے کہ چانگی ایئر پورٹ پر مسافروں کی تعداد اب تقریباً 80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
سکائی ٹریکس کی یہ درجہ بندی مملکت کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سالانہ 15 ملین سے زیادہ مسافروں کے ساتھ سعودی عرب کے انٹرنیشنل ایئر پورٹس میں پہلے نمبر پر آنے کے بعد سامنے آئی ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ریاض میں واقع ایئر پورٹ نے 82 فیصد تعمیل کی شرح حاصل کرنے کے لیے سرفہرست مقام کا دعویٰ کیا۔
ایوی ایشن اتھارٹی 14 اہم کارکردگی کے انڈیکیٹرز پر کسی بھی ایئر پورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے جس میں خاص طور پر چیک ان اور سکیورٹی کے طریقہ کار کے دوران مسافروں کے انتظار کے اوقات، مسافر کا سامان ٹریک کے سامنے گزارا وقت، پاسپورٹ اور کسٹم ایریاز، معذور افراد سے متعلق معیار  اور بہترین عالمی طریقوں پر مبنی کئی دیگر معیارات شامل ہیں۔

شیئر: