Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2022 میں بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 69 لاکھ مسافروں کی آمد

وبا سے قبل 2019 میں بحرین ایئرپورٹ پر 96 لاکھ مسافروں کو خوش آمدید کہا گیا تھا۔ (فوٹو: شٹرسٹاک)
حکام کے مطابق بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2022 میں 69 لاکھ مسافروں کو خوش آمدید کہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بحرین نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ 2022 میں مسافروں کے آنے میں 125 فیصد اضافہ ہے۔ 2021 میں 30 لاکھ مسافر آئے تھے۔
لیکن یہ اب بھی کورونا کی وبا سے قبل کی تعداد سے کم ہے۔ 2019 میں بحرین ایئرپورٹ پر 96 لاکھ مسافروں کو خوش آمدید کہا گیا تھا۔
بدھ کو بحرین ایئرپورٹ کمپنی کی ایئرپورٹ فیسیلیٹیشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ان اعدادوشمار کو پیش کیا گیا۔
کمیٹی میں ایئرپورٹ کی سالانہ کارکردگی کے اعدادوشمار سمیت مختلف موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ 2022 میں ایئرکرافٹ ٹریفک کی نقل و حمل 82 ہزار تک بڑھ گئی ہے جو 2021 میں 51 ہزار تھی جس کا مطلب ہے کہ نقل و حمل میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بحرین ایئرپورٹ کمپنی (بی آئی اے) کے سی ای او محمد یوسف ال بن فلاح نے کہا ہے کہ ’ہمیں فخر ہیں کہ کیسے گذشتہ سال ایئرپورٹ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہم کورونا کی وبا سے قبل کے اعدادوشمار تک پہنچنے کے قریب ہوگئے ہیں۔ یہ اعدادوشمار 2023 میں مزید بہتری کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ مسافروں کی آمدورفت میں اضافے کے سلسلے میں بی آئی اے اپنے مہمانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔‘  
اجلاس میں ایوی ایشن کی سکیورٹی، آگ سے بچاؤ اور مکمل طور پر ایمرجنسی کی مشق پر پریزینٹیشنز پیش کی گئیں۔

شیئر: