Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور آسٹریا کے وزرا کی ملاقات، اقتصادی مواقع کا جائزہ

مشترکہ تشویش کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر اقتصادیات اور منصوبہ  بندی فیصل بن فاضل الابراہیم سے سنیچر کو ریاض میں آسٹریا کے وزیر اقتصادیات اور محنت مارٹن کوشر نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں اقتصادی مواقع، ترقیات اور سعودی، آسٹریا جوائنٹ کمیٹی کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اس موقع پر مشترکہ تشویش کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ آسٹریا کے وزیر اقتصادیات اور محنت مارٹن کوشر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔

شیئر: