Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل فون کی قسطیں باقی ہیں، خروج نہائی لگایا جاسکتا ہے؟

خروج نہائی کےلیے ضروری ہے کہ کسی قسم کے بقایاجات موجود نہ ہوں ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں امیگریشن قوانین واضح ہیں۔ غیر ملکیوں کے رہائشی کارڈ ’اقامہ‘ اور ایگزٹ ری انٹری ’خروج وعودہ‘ یا فائنل ایگزٹ جسے عربی میں ’خروج نہائی‘ کہا جاتا ہے کا ذمہ دار ادارہ جوازات ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے غیرملکی ملازمین کے اقامہ قوانین میں کئی  تبدیلیاں کی گئی ہیں جن سے آگاہی غیر ملکیوں کے لیے ضروری  ہے۔
 وزٹ ویزا قوانین کے حوالے سے ایک شخص نے جوازات سے دریافت کیا کہ’ سنگل انٹری وزٹ ویزا ایکسپائر ہونے کے ایک دودن بعدسفرکیا جاسکتا‘؟ـ 
اس حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ ’قانون کے مطابق وزٹ ویزے پرآنے والے افراد کے  لے لازمی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر واپس جائیں‘۔ 
ویزا ایکسپائرہونے سے قبل انہیں مملکت سے نکل جانا ہوتا ہے بصورت دیگرویزے کی مدت میں توسیع کرانا ضروری ہے۔ ویزا ایکسپائرہونا قانون شکنی تصورکی جاتی ہے۔ 
واضح رہے ویزا قوانین کے مطابق یہ ضروری ہے کہ ویزے کی مدت ختم ہونے سےقبل مملکت سے سفرکیا جائے۔ دوسری صورت میں اگرکوئی مسئلہ ہوتو اس بارے میں جوازات سے خصوصی بنیادوں پراجازت یعنی ویزے کی مدت میں میں اضافہ کرایاجانا لازمی ہے۔ 
 جوازات کے ٹوئٹرپرایک شخص نے استفسار کیا ’میرے ذمہ موبائل فون کی قسطیں باقی ہیں۔ اس صورت میں خروج نہائی لگایا جاسکتا ہے؟‘۔ 
سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ ’مملکت میں اقامہ پرمقیم غیرملکیوں کےلیے لازمی ہے کہ خروج نہائی حاصل کرنے کےلیے کسی قسم کے بقایاجات موجود نہ ہوں‘۔  

جب تک بقایاجات ادا نہیں کیے جاتے غیرملکی کی فائل کلوز رہتی ہے(فوٹو: ایس پی اے)

سرکاری ادارے کی فیس یا تجارتی ادارے سے کی گئی خریداری کی صورت میں جب تک بقایاجات ادا نہیں کیے جاتے جوازات کے سسٹم میں غیرملکی کی فائل کلوز رہتی ہے۔ 
واضح رہے مملکت میں رہائشی قانون اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ سعودی عرب میں رہنے والے غیرملکی اقامہ ہولڈرزکے لیے لازمی ہے کہ خروج نہائی ویزے کےلیے سسٹم میں درخواست دینے سے قبل ان کے ذمہ کسی قسم کے واجبات یا بقایاجات موجود نہ ہوں۔ 
اگرکسی غیرملکی کے ذمہ ٹریفک چالان ہویا اس کے خلاف کسی قسم کی رقم کی ادائیگی کے علاوہ بجلی، ٹیلی فون کا بل یا کسی اورمد میں حاصل کیے گئےقرض رقم باقی ہو اس صورت میں کارکن کا خروج نہائی نہیں لگایاجاسکتا۔ 
خروج نہائی کےلیے لازمی ہے کہ کارکن کے ذمہ کسی قسم کے کوئی واجبات باقی نہ ہوں۔ کارکن کے نام پرگاڑی ہونے کی صورت میں بھی خروج نہائی اس وقت تک نہیں لگایاجاسکتا جب تک گاڑی اس کے نام سے ہٹا نہ لی جائے۔ 
کارکن کے نام پرموجود گاڑی جب تک فروخت نہ کی جائے یا کسی اورکے نام پرمنتقل نہ کی جائے اس وقت تک خروج نہائی نہیں لگایا جاسکتا۔  
خیال رہے اگرکسی نے قسطوں پربینک سے گاڑی لی ہوئی ہے اس صورت میں بھی خروج نہائی نہیں لگایا جائے گا جب تک گاڑی کی قسطیں یا توپوری کی جائیں یا بینک کے ذریعے گاڑی کی ملکیت کسی اورکے نام پرمنتقل کی جائے اس کے بعد ہی خروج نہائی لگایا جاسکے گا۔  

شیئر: