Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 310 موٹر سائیکلیں ضبط

’وہ تمام ٹریفک قوانین جو گاڑیوں پر لاگو ہیں وہ موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہوتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف شہروں سے 310 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’وہ تمام ٹریفک قوانین جو گاڑیوں پر لاگو ہیں وہ موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہوتے ہیں‘۔
’ٹریفک اہلکاروں کو واضح ہدایت ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط کی جائے گی‘۔
محکمہ ٹریفک نے موٹر سائیکل چلانے کے خواہشمندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاڑی کے غذات، نمبر پلیٹ، لائسنس اور دیگر قوانین کا احترام کریں۔

شیئر: