Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلاب میں بہہ جانے والی لڑکی تلاش کے لیے کتوں کا استعمال

’رضاکاروں کی ٹیم نے دسیوں کلو میٹر کا رقبہ تلاش کرلیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان ریجن کے دیہی علاقے میں سیلاب میں بہہ کر لاپتہ ہونے والی لڑکی کی تلاش 7 روز سے جاری ہے جبکہ محکمہ شہری دفاع نے مہم میں تربیت یافتہ کتوں کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعہ 7 روز پہلے پیش آیا جب ایک شہری اپنی چار لڑکیوں کے ساتھ سیلابی ریلے کے وقت وادی عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
سیلابی ریلے میں اس کی گاڑی بہہ گئی جبکہ اسے بچالیا گیا مگر اس کی تین لڑکیوں کی لاش نکالی گئی ہے مگر چوتھی لڑکی ابھی تک لا پتہ ہے۔
شہری دفاع کی ٹیموں نے کہا ہے کہ ’رضاکاروں کی بڑی ٹیم نے اب تک دسیوں کلو میٹر کا رقبہ چھان مارا ہے اور کہیں بھی لڑکی کی لاش کا سراغ نہیں ملا‘۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’ریجنل دفتر سے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع کیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ علاقے کے رہائشیوں سمیت رضاکاروں کی ٹیم محکمہ شہری دفاع کے ساتھ لڑکی کی لاش کی تلاش میں ہے۔

شیئر: