Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: سرکاری افسر تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

رپورٹس کے مطابق سُریندرا کمار ڈکشٹ کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
انڈیا کی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں ایک تقریب کے دوران سرکاری افسر ڈانس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
این ڈٰی ٹی وی کے مطابق پوسٹل ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سُریندرا کمار ڈکشٹ ایک تقریب کے دوران ڈانس کر رہے تھے کہ اچانک گِر پڑے اور چل بسے۔
رپورٹس کے مطابق سُریندرا کمار ڈکشٹ کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سُریندرا کمار ڈکشٹ ہندی فلموں کے مشہور گانے ’بس آج کی رات ہے زندگی، کل ہم کہاں، تم کہاں‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔

ڈانس کرتے کرتے وہ اچانک گِر پڑتے ہیں جہاں تقریب میں موجود افراد کی جانب سے انہیں سہارا دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔
پوسٹل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھوپال کے میجر دھایان چند ہاکی سٹیڈیم میں 13 مارچ سے 17 مارچ تک آل انڈیا پوسٹل ہاکی ٹورنامنٹ کا منقعد کیا گیا تھا جس کے سلسلے میں اس تقریب کا اہتمام 16 مارچ کو کیا گیا۔
دوسری جانب مدھیا پردیش کے شہر اندور میں ٹھنڈے موسم کے دوران 16 سالہ لڑکی سکول میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی ہے۔
11 ویں جماعت میں پڑھنے والی ویرندا ٹریپاتھی نامی طالبہ سکول میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے لیے ریہرسل کرنے گئی تھی جہاں وہ بے ہوش ہو کر گر گئی اور پھر چل بسی۔

شیئر: