Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلا ضرورت بریک لگانا خلاف ورزی، کتنا جرمانہ ہوگا؟ 

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’بریک ضرورت کے وقت ہی استعمال کریں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’بلا ضرورت بریک لگانے سے گریز کیا جائے، اس پر جرمانہ ہے‘۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’اچانک بریک لگانے سے پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ عام طور پر اس صورتحال میں حادثات ہوجاتے ہیں‘۔ 
محکمہ ٹریفک نے ہدایت کی کہ ’بریک ضرورت کے وقت ہی استعمال کریں۔ بلا ضرورت اچانک بریک لگانے پر500 ریال کا جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔
قبل ازیں سعودی محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا تھا کہ کہ’ فٹ پاتھ اور سڑک کے کنارے پر گاڑی چلانا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر سزا ہوگی‘۔ 
’ فٹ پاتھ یا سڑک کے کنارے گاڑی چلانا منع ہے جو لوگ اس کی پابندی نہیں کرتے وہ ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں‘۔

شیئر: