Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں سعودی حصص مارکیٹ کے اوقات 

اسٹاک مارکیٹ کے اوقات کار میں تبدیلی نہیں کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی حصص مارکیٹ (تداول) نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران حصص مارکیٹ کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی ایکسچینج (تداول) کا کہنا ہے کہ حصص کی نیلامی روزانہ صبح ساڑھے نو بجے سے لے کر 10 بجے تک ہوگی بعدازاں 10 سے سہ پہر 3 بجے تک حصص مارکیٹ کھلی رہے گی۔ 
سہ پہر 3 بجے سے 3 بجکر 10 منٹ تک نیلامی  بند رہے گی۔اس کے بعد تین بجکر10 سے تین بجکر20 منٹ تک بند مارکیٹ والا نرخنامہ چلے گا۔ 3 بجکر20 منٹ سے 4 بجے تک لین دین کے بعد والی میٹنگ ہوگی۔ 
تداول کا کہنا ہے کہ انڈیکس فنڈزمارکیٹ کے اوقات کار رمضان میں مندرجہ ذیل ہوں گے۔ ساڑھے نو بجے صبح سے دس بجے تک افتتاح سے پہلے کا تمہیدی وقت ہوگا اس کے بعد دس بجے سے ساڑھے دس بجے تک مارکیٹ کھلی ہوگی۔
حصص کے  لین دین کے بعد سہ پہر تین سے 4 بجے سے میٹنگ ہوگی اس کے بعد بانڈز مارکیٹ کے اوقات مندرجہ ذیل ہوں گے۔
صبح ساڑھے نو بجے سے 10بجے تک افتتاح کا دورانیہ ہوگا۔ دس سے سہ پہر تین بجے تک مارکیٹ اوپن رہے گی۔ حصص کےلین دین کے بعد والی میٹنگ سہ پہر تین بے سے چار بجے تک ہوگی۔ 
سعودی تداول کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی چھٹی17 اپریل2023 پیر کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد شروع ہوگی اور 25 اپریل  2023 منگل کو حصص کا لین دین شروع ہوگا۔

شیئر: