Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہیکل رجسٹریشن کارڈ کی تجدید، نمبرپلیٹ پراعتراض کیسے دور کرائیں؟

ابشر پرنمبر پلیٹ تبدیلی کے لیے درخواست دینے کی سہولت موجود ہے (فوڈو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کے محکمے کو سعودی عرب میں ’مرور‘ کہا جاتا ہے۔
اس کے ذمہ داریوں میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا، تجدید، گاڑیوں کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کا اجرا اور تجدید کے علاوہ ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان کرنا اور روڈ سیفٹی ادارے کے ساتھ مل کر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو جاری رکھنا ہوتا ہے۔ 
 گاڑی کی نمبرپلیٹ تبدیل کرنے کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ’گاڑی کے استمارے ( وہیکل رجسٹریشن کارڈ) کی تجدید کے لیے فحص سینٹر نے نمبرپلیٹ کی خرابی کا اعتراض کیا ہے۔ نمبرپلیٹ تبدیل کرنے کے لیے کس طرح سے کارروائی کی جاسکتی ہے۔ نمبرپلیٹ تو درست ہے بس چند نمبر مٹے ہوئے ہیں کیا تبدیل کرانا ضروری ہے؟‘۔ 
ٹریفک پولیس کے ادارے کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’ابشرپلیٹ فارم پرنمبرپلیٹ تبدیلی کے لیے درخواست دینے کی سہولت موجود ہے‘۔ 
ابشرپلیٹ فارم پرلاگ ان کرنے کے بعد ٹریفک پولیس کے براؤز میں ’المرکبات‘ (وھیکل ) کے آپشن کو اختیار کیا جائے بعدازاں ’ادارہ المرکبات‘ کو اختیار کرنے کے بعد تیسرے آپشن کا انتخاب کیا جائے جس میں گاڑی جس کی نمبرپلیٹ تبدیل کرنی مقصود ہواس کے بارے میں معلومات فیڈ کی جائیں اور’نمبرپلیٹ کی تبدیلی‘ کے آپشن کا انتخاب کرنے کے بعد اس کا انتخاب کیاجائے۔ 
واضح رہے نمبرپلیٹ تبدیل کرنے سے قبل اس کی مقررہ فیس جوکہ 100 ریال ہے وہ بینک کے سداد آپشن کے ذریعے جمع کرانا ضروری ہوتاہے۔ 
ابشراکاونٹ پر نمبر پلیٹ کی تبدیلی سے قبل فیس ادا کرنا ضروری ہے۔ فیس جمع نہ کرانے کی صورت میں نمبرپلیٹ تبدیلی کےلیے ابشراکاونٹ پرکارروائی مکمل نہیں ہوگی۔ 
ڈپلیکیٹ نمبر پلیٹ جاری کرانے میں کم از کم 15 دن کا وقت درکارہوتا ہے۔ نمبرپلیٹ ریاض کے محکمہ ٹریفک کے مرکزی دفتر سے جاری کی جاتی ہے۔ 
نمبرپلیٹ جاری کرانے کے بعد ٹریفک پولیس کے ادارے کی جانب سے یہ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے کہ وہ مطلوبہ شہر میں ٹریفک پولیس کے ادارے سے وصول کریں یا اپنے گھرکے ایڈریس پربھی طلب کی جاسکتی ہے۔ 

قانون کے مطابق نمبرپلیٹ خراب ہونے پرچالان بھی کیاجاتا ہے(فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے اگرموٹروہیکل فٹنس سینٹر(فحص) میں نمبرپلیٹ پراعتراض کیا گیا ہواور پلیٹ مکمل طورپرخراب نہ ہوئی ہو بلکہ اس کے نمبرکسی حد تک مٹے ہوں تو اس صورت میں سیاہ مارکرسے پلیٹ کے نمبروں کو اجاگرکرنے کیا جاسکتا ہے تاکہ نمبرنمایاں ہوجائیں۔ 
ٹریفک پولیس کے قانون کے مطابق نمبرپلیٹ خراب ہونے پرچالان بھی کیاجاتا ہے۔ اس لیے گاڑی کے مالکان کوچاہئے کہ وہ چالان سے بچنے کے لیے نمبرپلیٹ کے مٹے ہوئے حروف یا ہندسوں کودرست حالت میں رکھیں جوواضح طورپردکھائی دیں تاکہ چالان نہ ہو۔ 
خیال رہے اگرنمبرپلیٹ گم ہوگئی ہویا کسی وجہ سے مکمل طورپرخراب ہوگئی ہو اوراس کا تبدیل کرانا ضروری ہواس صورت میں اسے تبدیل ہی کرایا جائے جسکے لیے درج بالا سطورمیں طریقے کی وضاحت کردی گئی ہے یعنی مقررہ فیس ادا کرنے کے بعد اپنے ابشراکاونٹ کے ذریعے پلیٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دی جائے اوراس میں وجہ بھی بیان کی جائے

شیئر: