Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں خلیجی خاتون نے بیٹی سے گھر خالی کرالیا

بیٹی کو دو ہفتے کےلیے اپنے گھر میں رہنے کی اجازت دی تھی(فائل فوٹو: دی نیشنل)
متحدہ عرب امارات میں خلیجی عرب ملک کی خاتون نے عدالت کے ذریعے اپنی بیٹی اور اس کے بچوں سے اپنا گھر خالی کرالیا۔
الامارات الیوم کے مطابق خلیجی خاتون نے راس الخیمہ کی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی کہ اس کا گھر اس کی بیٹی اور بچوں سے خالی کرایا جائے۔
خلیجی خاتون کا کہنا تھا کہ’ اس نے انسانی ہمدردی کے طور پر بیٹی کو دو ہفتے کےلیے اپنے گھر میں رہنے کی اجازت دی تھی۔ متبادل گھر کا انتظام ہونے تک رہائش کا موقع فراہم کیا تھا مگر اب وہ متبادل گھر کا انتظام نہیں کررہی۔ دو سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے‘۔ 
خلیجی خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ’ وہ  بیمار رہتی ہوں اور میری صحت بگڑ رہی ہے جبکہ میری بیٹی ملازم ہے تنخواہ لیتی ہے، والد کی پینشن بھی اسی کے نام آتی ہے۔  اپنے سابق خاوند سے بچوں کانان نفقہ بھی وصول کررہی ہے‘۔
عدالت نے خلیجی خاتون کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی بیٹی کو گھر خالی کرنے کاحکم دیا۔ اپیل کورٹ نے بھی حق میں فیصلہ سنایا ہے۔

شیئر: