Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں نمبر پلیٹ پر بولی 50 ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی

’نمبر پلیٹ پر بولی لگانے والے دو افراد ہیں جنہوں نے قیمت یہاں تک پہنچا دی ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
مصر میں نمایاں نمبر پلیٹ پرلگنے والی بولی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے۔
مصری ادارے کی ویب سائٹ پر ’م ی ر 555‘ نمبر کی حامل پلیٹ پر 50 ملین پاؤنڈ (16 لاکھ ڈالر) کی بولی لگی ہے۔
العربیہ کے مطابق نمبر پلیٹ پر بولی لگانے والے دو افراد ہیں جنہوں نے قیمت یہاں تک پہنچا دی ہے۔
واضح رہے کہ مصری وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والا ادارہ نمبر پلیٹوں کی نیلامی کراتا ہے جبکہ اپنی مرضی کی نمبر پلیٹ بھی بنوائی جاسکتی ہے۔

شیئر: