Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ازخود نوٹس کا اختیار سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین ججز کو دینے کی تجویز

مسودے کے مطابق ازخود نوٹس کے خلاف 30 روز کے اندر اپیل کا حق بھی دیا جائے گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عدالتی اصلاحات کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں عدالتی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔
 عدالتی اصلاحات کے بل میں تجویز دی گئی ہے کہ ’سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین جج ازخود نوٹس کا فیصلہ کریں گے۔‘
مسودے کے مطابق ازخود نوٹس کے خلاف 30 روز کے اندر اپیل کا حق بھی دیا جائے گا اور اپیل دائر ہونے کے بعد اسے 14 دن کے اندر سماعت کے لیے مقرر کرنا ہوگا۔
مسودے میں تجویز دی گئی ہے کہ بینچ کی تشکیل بھی چیف جسٹس پاکستان اور دیگر دو سینیئر ترین ججز مل کر کریں گے۔
وفاقی کابینہ کا منظور کردہ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

شیئر: