Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 266 نئے کیسز

متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 32 ہزار 975 ہوگئی ہے۔(فائل: فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل کو گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 266 نئے کیسز سامنے آئے ہیں‘۔
کورونا وبا کے آغاز سے اب تک کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 32 ہزار 975 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے مزید ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 630 ہوگئی۔
وزارت صحت کے مطابق’ کورونا کے 120 مریض صحت یاب ہوئے، اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 18 ہزار 795 ہوگئی ہے‘۔
’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 4 ہزار 550  ہے‘۔
سعودی عرب میں کورونا ویکسین مہم شروع کیے جانے سے اب تک 69.5 ملین افراد کو ویکسین دی گئی ہے جس میں 25 ملین کو تمام خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

شیئر: